0
Friday 5 Dec 2014 00:43

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام علامہ ناصر عباس کی پہلی برسی کے موقع پر شمعیں روشن کی گئیں

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام علامہ ناصر عباس کی پہلی برسی کے موقع پر شمعیں روشن کی گئیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان (گلگشت یونٹ) کے زیراہتمام معروف خطیب علامہ ناصر عباس شہید کی پہلی برسی کی مناسبت سے ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی،میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی، انجینئر مہرسخاوت، مرزا وجاہت علی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد عباس صدیقی نے کہا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے مظلوم اور مقتولوں کے ورثاء کو انصاف نہیں ملتا، حکمرانوں کی جانب سے انصاف ملنے کے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن آج تک کسی ظالم اور قاتل کو پکڑ کرسزا نہیں دی گئی۔ معروف مداح آل محمد (ص) کو گزشتہ سال 11صفر کو لاہور میں شہید کیا گیا تھا، حکومتی اعلانات اور دعووں کے باوجود ابھی تک ان کے قاتلوں کا سراغ نہیں ملا۔
خبر کا کوڈ : 423425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش