0
Friday 5 Dec 2014 11:07

خطہ میں پائیدار امن کے لئے فلسطین و کشمیر مسائل کا حل ضروری ہے، راحیل شریف

خطہ میں پائیدار امن کے لئے فلسطین و کشمیر مسائل کا حل ضروری ہے، راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سمیت دیگر خطرات سے باخبر ہیں۔ خطہ میں پائیدار امن کے لئے فلسطین اور کشمیر مسائل کا حل ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی نمائش آئیڈیاز 2014 کے آخری دن اپنے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، آرمی چیف نے پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کینٹ کے اسٹال کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود ہلال نے انکا استقبال کیا، جبکہ انھیں پی او ایف کی مصنوعات بالخصوص تیار کردہ نئی رائفل عزب اور پی او ایف آئی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آرمی چیف نے پی او ایف کی مصنوعات کے اعلیٰ بین الاقوامی معیار کو سراہا اور ان مصنوعات کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

نمائش کے آخری روز اپنے دورہ کے موقع پر انھوں نے دفاعی ساز و سامان کے اسٹالوں کا دورہ کیا، جبکہ ایکسپو سنٹر میں غیر ملکی نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان انکے ہمراہ تھے، کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی نمائش آئیڈیاز 2014 میں 256 دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی فرموں و اداروں نے حصہ لیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید کا کہنا تھا کہ ٹھوس اقدامات کے باعث دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا گیا، انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی طویل مدتی چیلنج ہے، جسے ختم کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 423446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش