0
Friday 5 Dec 2014 19:00

جے یو پی نیازی گروپ لاہور کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

جے یو پی نیازی گروپ لاہور کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید معصوم نقوی نے مفتی لیاقت علی صدیقی کو جے یو پی نیازی ضلع لاہور کا صدر اور سید مستجاب علی شاہ کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا ہے۔ جے یو پی نیازی پنجاب کے صدر پیر عثمان نوری اور جنرل سیکرٹری پیر اختر رسول قادری کی سفارش پر جمعیت سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق مخدوم محمد بشیر چمن صدیقی سرپرست اعلٰی، پیر رضا الحق شاہ، طاہر نذیر، علامہ ممتاز قادری، علامہ نور احمد سعیدی، پیر اقبال شاکر، پیر میاں شہباز قادری کو نائب صدور، علامہ عارف اصغر چشتی ایڈیشنل سیکرٹری اور علامہ غلام مجتبیٰ نوری کو سیکرٹری اطلاعات جے یو پی نیازی ضلع لاہور نامزد کیا گیا ہے۔ پیر معصوم نقوی نے عہدیداروں کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کو اسلامی مملکت بنانے کے لئے نظام مصطفی کے قیام کی جمہوری جدوجہد کے لئے جمعیت علما پاکستان کے منشور کو عوام تک پہنچائیں تاکہ ووٹ کی طاقت سے اسلامی نظام نافذ کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 423567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش