0
Sunday 7 Dec 2014 18:41

فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئے راستے کھلے، جماعت اسلامی

فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئے راستے کھلے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے لوٹ مار اور کرپشن سے کمائی دولت پاکستان میں لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکمرانو ں کی معاشی پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انگریزوں کا قانون رائج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کے حامل قوم کے نمائندے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا مقتدر طبقات نے پاکستان کو ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کا کردار اب سیاست میں ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غیر ملکی آقاؤں کی تابعداری پر مبنی پالیسیوں، بدترین کرپشن اور انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملکی سلامتی و بقاء اور آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجہ میں ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 424015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش