0
Wednesday 10 Dec 2014 07:51

شیر جان میر نگران وزیر اعلٰی گلگت بلتستان مقرر

شیر جان میر نگران وزیر اعلٰی گلگت بلتستان مقرر
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی حکومت ختم ہونے پر شیر جان میر کو نگران وزیر اعلٰی مقرر کر دیا گیا، باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری۔ شیر جان آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، شیر جان بینکار، قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت بلتستان کے جنرل مینیجر ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر اور سید مہدی شاہ اور گلگت بلتستان اسمبلی کے لیڈر کے درمیان نگران وزیر اعلٰی کے لئے شیر جان کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے سفارش حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشاورت گلگت بلتستان 2009 امباورمنٹ آرڈر میں ترامیم کے بعد کی گئی ترامیم کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔ ترامیم کے مطابق نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا فیصلہ حزب اختلاف اور حزب اختلاف باہمی مشاورت سے کریں گی۔ اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ چیئرمین کونسل کا کام ہو گا۔ دوسری ترمیم کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات 90 دن کے اندر اندر کرائے جائیں گے۔ تیسری ترمیم کے مطابق کونسل کی ممبر کی منظوری پانچ سال کے لئے دی گئی ہے۔ نگران کابینہ چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نگران وزیراعلیٰ کی مشاورت سے تعینات کریں گے۔

نگران وزیر اعلٰی کے انتخاب کے لئے مشاورتی کونسل کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کی کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر اعلٰی مہدی اور قائد حزب اختلاف جانباز خان نے شرکت کی۔ سید مہدی شاہ نے نگران وزیراعلٰی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جانباز خان کا کہنا تھا کہ برجیس طاہر نے ٹکراو کی بجائے مفاہمت کی سیاست کا فروغ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 424618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش