0
Saturday 13 Dec 2014 01:19

پاراچنارکا شب چہلم سردار شہداء کربلا کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد، روایتی راستوں سے ہوتا ہوا احتتام پذیر

پاراچنارکا شب چہلم سردار شہداء کربلا کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد، روایتی راستوں سے ہوتا ہوا احتتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ شب چہلم شہداء کربلا کی یاد پاراچنار کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے قریب اختتام پذیر ہوا۔ چہلم شہداء کربلا کے یاد میں پاراچنار کے عزاداروں نے مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے شام 8 بجے نکالا۔ اور روایتی راستوں پنجابی بازار، شہید چوک، آرپی چوک، کشمیری چوک اور مسجد چوک سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں صبح کے قریب اختتام پذیر ہوا۔ جس میں عزاداران سید شہداء حضرت امام حسینؑ نے تعزیے، عالم اور ذوالجناح کے ساتھ سینہ زنی کرتے رہے۔ پاراچنار کے مرکزی جلوس میں شرکت کرنے کیلئے پاراچنار کے دیگر ملحقہ دیہاتوں سے بھی عزادار بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ اس موقع پر پاراچنار کو آنے والے تمام شہراہوں پر پاک آرمی کے چوکیوں پر سخت چیکنگ کی جاتی ہے۔ اور پاراچنار شہر میں پولیٹیکل انتظامیہ اور مقامی رضاکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ جلوس کے روٹ پر چائے، یخنی اور چائے کے سبیلوں کا احتمام بھی کیا گیاتھا۔
خبر کا کوڈ : 425288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش