0
Tuesday 16 Dec 2014 20:34
شہدائے پشاور کے ایصال ثواب کiلئے دعائیہ تقریب کا اعلان

دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا، علامہ امین شہیدی

دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں پشاور میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور دیگر شہداء کے لئے کل بروز بدھ شام 5 بجے دعائیہ تقریب کا اہتمام ہوگا, جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ مبارک علی موسوی، علامہ سید جعفری موسوی و دیگر علمائے کرام شریک ہونگے۔ دعائیہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماu بھی شرکت کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا، طالبان اور داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو جہاد کے نام پر دنیا میں فساد برپا کر رہے ہیں۔ علامہ شہیدی نے کہا آج قوم اس دانشوروں کے گریباں پکڑ لیں، جو داعش کی دفاع میں مقامی اخباروں میں کالم لکھ رہے ہیں اور اسکو بھی شامل تفتیش کیا جائے آیا یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 426112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش