0
Thursday 25 Dec 2014 18:20

گلگت، جوٹیال میں پربت کمیونیکشن کے فرنچائز کا افتتاح

گلگت، جوٹیال میں پربت کمیونیکشن کے فرنچائز کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں تک جدید ٹیلی مواصلات کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پربت کمیونیکشن گلگت نے جوٹیال میں نئے فرنچائز کا افتتاح کر دیا۔ سیکٹر کمانڈر سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان کرنل سید ہدایت وارث نے مصطفیٰ جمال شہید کمپلیکس جوٹیال میں واقع پربت کمیونیکشن کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش، محمد نصیر خان، سابق ایم ڈی نیٹکو ظفر اقبال، تحریک جعفریہ گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ، پربت کمیونیکشن کے چیف ایگزیکٹیو و چیف ایڈیٹر روزنامہ رہبر محمد علی قائد سمیت اعلٰی سرکاری و سول شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل سید وارث نے فیتہ کاٹ کر پربت کمیونیکشن کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا اور ادارے کی کامیابی کیلئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ شبیر حکیمی نے دعا کی۔ پربت کمیونیکشن گلگت نے گلگت، غذ ر، دیامر، استور اور ہنزہ نگر میں عوام کو ٹیلی مواصلات کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایس سی او کا فرنچائز حاصل کر لیا ہے جس کے تحت آج سے ان اضلاع میں پربت کمیونیکشن کے علاقائی دفاتر اور کسٹمر سنٹرز پر ایس کام بیلنس کارڈز، انٹرنیٹ کارڈز، سم کنکشن اور لینڈ لائن کنکشنز کی سہولیات دستیاب ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 428111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش