0
Sunday 28 Dec 2014 21:13

افغانستان میں فوجی مشن ختم اور دنیا محفوظ ہو گئی، بارک اوباما

افغانستان میں فوجی مشن ختم اور دنیا محفوظ ہو گئی، بارک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما نے افغانستان میں امریکی جنگی مشن کے اختتام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی مشن ختم اور دنیا اب محفوظ ہو گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کرسمس کے موقع پر میرین کور کے بیس ہوائی کے دورے کے دوران فوجیوں کے اعزاز میں دی گئی کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات پرشکریہ ادا کیا۔ اوباما نے کہا کہ امریکی مسلح افواج میں مردوں اور عورتوں کی غیرمعمولی خدمات کے باعث افغانستان کے پاس ملک کی تعمیرنو کیلئے ایک موقع ہے، افغانستان کو دوبارہ دہشت گردحملوں کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخرمیں افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں جنگی مشن کے اختتام کے بعد 10ہزار 800امریکی فوجیوں کے افغانستان میں رہنے کی توقع ہے۔ اوباما انتظامیہ نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھاکہ 2015 کے شروع کے چند ماہ تک کے لئے 10 ہزار 800امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے جوافغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 428822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش