0
Wednesday 31 Dec 2014 13:12

سندھ حکومت نے پولیس افسران کو ایم کیو ایم کارکنان کے قتل کا ٹاسک دیدیا ہے، الطاف حسین

سندھ حکومت نے پولیس افسران کو ایم کیو ایم کارکنان کے قتل کا ٹاسک دیدیا ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کارکن سکندر علی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سفاکانہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایم کیو ایم کے کارکن سکندر علی کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر علی کے قتل میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کرنے کے بجائے اس کا قتل کر دیا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایسے افسران کو مقرر کیا ہے، جو سفاکیت اور بربریت میں اپنی شہرت رکھتے ہیں، ایسے افسران کو کراچی میں تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پکڑ پکڑ کر غائب کیا جارہا ہے، اور اس طرح ایم کیو ایم کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 429413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش