0
Sunday 11 Jan 2015 22:33

قرآن کی تعلیم سے ہی ہماری بلندی اور کامرانی ممکن ہے، فرقان احمد غوری

قرآن کی تعلیم سے ہی ہماری بلندی اور کامرانی ممکن ہے، فرقان احمد غوری
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حالات پر اور پورے عالم اسلام میں مسلم قوم پر ہونے والے حملوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی کے لیڈر فرقان احمد غوری نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کلام اللہ سے ہٹنے کا انجام یہ ہے کہ آج پوری قوم سنگین مشکلات سے دوچار ہیں اور قوم کے لئے راحت کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں قوم آج طرح طرح کے الزامات کا سخت سامنا کرنے کو مجبور ہے، فرقان احمد غوری نے کہا کہ مقدس قرآن کریم نے اول سے تا قیامت امن، صبر، تقویٰ، وحدت، اخلاص، خلوص اور انکساری کی تعلیم دی ہے جو ہم سب کے لئے اہم ہے، سماج وادی کے لیڈر فرقان احمد غوری نے یہ بھی کہا کہ اسلام دہشت گردی اور فسادات کا سخت مخالف ہے اور امام عالی مقام حضرت امام حسین (ع) نے اسی دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا ہے جو امت کے لئے قابل فخر قربانی کا نمونہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زندگی نبی اکرم (ص) کے طریقے کے مطابق گزاریں، آپس میں محبت قائم کریں، سماج وادی کے قومی لیڈر فرقان احمد غوری نے کہا کہ ہماری قوم کی بربادی تباہی اور ذلّت کا باعث ہی ہماری فرقہ بندی ذات پات اور نمائشی رسم و رواج کو رائج رکھنا ہے اگر ہم اپنی اور اپنی قوم کی سربلندی چاہتے ہیں تو ہمیں اسلامی معاشرہ کے لئے اور اسلامی معاشرہ کے سدھار کے لئے کوششیں کرنی ہونگیں، انہوں نے کہا کہ شرم کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے مہذب خاندانوں میں بھی شادی بیاہ کے موقع پر قیمتی کاروں کی، مال کی اور درجن بھر عمدہ اور لذیذ کھانوں کی نمائش عام بات ہو کر رہ گئی ہے جو قطعی طور پر ہمارے پیارے نبی (ص) کی سنت کے عین برعکس ہے ہمیں ان سب سے پرہیز کرنا ہوگا اور سنت رسول پر چل کر اپنے آپ کو سر بلندی کے مقام پر پھر سے کھڑا کرنا ہوگا یہ ہم سب کی پہلی ذمہ داری ہے صوبائی سماج وادی کے قائد و قومی لیڈر اقبال بھارتی نے قوم سے پاک کلام کی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور مقدس کلام کی تعلیم کو نجات اور کامیابی قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 431839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش