0
Monday 12 Jan 2015 11:33

پاکستان بچانے کیلئے سیاسی، مذہبی، صحافتی اور لسانی دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا، ناصر شیرازی

پاکستان بچانے کیلئے سیاسی، مذہبی، صحافتی اور لسانی دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے سیاسی، مذہبی، صحافتی اور لسانی دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ ’’رسول اعظم (ص) امن کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں اس محفل میں تشریف لانے والے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا مشکور ہوں، آج اس پروگرام سے یہ بات ثابت ہوئی کہ تمام احباب نے ایک دوسرے کو سنا اور ایک دوسرے کو اختلاف رائے کا حق دیا، مگر کسی نے کسی کی توہین نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے کبھی بھی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات نہیں کی، ہم ہمیشہ سے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنے کے حق میں ہیں، ہم پاکستان کا فطری دفاع ہیں، گلگت بلتستان سے لے کر کوئٹہ تک ہم لاشیں اٹھاتے ہیں مگر پاکستان کا دفاع نہیں چھوڑا، پارا چنار کا طویل محاصرہ کیا گیا، مگر ثابت قدمی سے کامیابی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی واحد ایجنسی ہے جہاں کوئی ملک دشمن نہیں ہے، پاکستان میں ہماری سوچ ہر ایک کے لئے تحفظ کا احساس بنے گی، ہم پاکستان میں دہشت گردوں، ان کے سیاسی و مذہبی و صحافتی پشتی بانوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کو بچانے کے لئے سیاسی، مذہبی، صحافتی اور لسانی دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 431897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش