0
Tuesday 13 Jan 2015 20:27

21 ویں ترمیم میں مذہب و مسلک کی جگہ فقط دہشت گرد کا لفظ ہونا چاہیے تھا، خواجہ آصف

21 ویں ترمیم میں مذہب و مسلک کی جگہ فقط دہشت گرد کا لفظ ہونا چاہیے تھا، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں قومیت اور مذہب کے نام پر لڑنے والے تمام دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہا ہے اور بین الاقوامی طاقتیں ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی، مسلکی، لسانی اور قوم پرستی پر مبنی ہر قسم کی دہشت گردی موجود ہے، 21 ویں ترمیم میں مذہب و مسلک کے بجائے دہشت گرد کا لفظ ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے ایک ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے پاکستان کے حوالے سے مخصوص عزائم ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، طالبان کا بھارت سے رابطہ ہے، جبکہ بلوچستان کی بے امنی میں بھی بھارت براہ راست ملوث ہے۔  وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا قیام صرف 2 سال کیلئے ہے، دو سال بعد دیکھا جائے گا کہ حالات کس طرح کے ہیں، پھر فیصلہ کیا جائے گا کہ فوجی عدالتیں رہنی چاہئیں یا نہیں اور یہ فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 432272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش