0
Wednesday 14 Jan 2015 07:44
آج کی بیٹی کو کل کی ماں بننا ہوتا ہے

خواتین کی صحیح تربیت کی جائے تو پورا معاشرہ تربیت یافتہ ہوسکتا ہے، سیدہ سدرہ نقوی

خواتین کی صحیح تربیت کی جائے تو پورا معاشرہ تربیت یافتہ ہوسکتا ہے، سیدہ سدرہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی جانب سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد فیصل آباد میں کیا گیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی، جعفریہ یوتھ کے ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری، اور جے ایس او طالبات پاکستان کی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے شرکت کی۔ پروگرام کی ابتداء تلاوت قرآن کریم سے کی گئی، تلاوت قرآن کریم کا شرف مبشرہ بتول نے حاصل کیا۔ بعد ازاں مریم زہراء علوی نے اپنی خوبصورت آواز میں حمد باری تعالٰی پیش کی۔ نعت رسول مقبول کا شرف فروا بتول اور فضہ بتول کو حاصل ہوا، جبکہ نجیعہ زہرا نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

سیرت النبی کانفرنس سے خطاب میں جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے تیزی سے سرگرم ہے۔ سیرۃ النبی سیمینار کا اہتمام کرکے ہم رسول گرامی قدر کی زندگی سے مشعل راہ لیتے ہوئے اپنے اس سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر سرپرستی کام کر رہی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد جے ایس او طالبات پورے ملک میں اپنی یونٹ سازی کو مکمل کر لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خواتین ہی ہیں جو ایک اچھا معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ لہٰذا اگر ان کی تربیت کی جائے تو پورا معاشرہ تربیت یافتہ ہوسکتا ہے، کیونکہ آج کی بیٹی کو کل کی ماں بننا ہوتا ہے۔ ماں بن کے اس نے کئی افراد کی تربیت کرنا ہوتی ہے۔ لہٰذا اسی عورت کی تربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور ہم اس کے لئے اپنے دن رات ایک کر دیں گے اور انشاءاللہ ملک و قوم کو پڑھی لکھی اور باکردار مائیں دیں گے۔

سیدہ سدرہ نقوی نے مزید کہا کہ وہ قومیں ذلت کی گہرائیوں میں گر جاتی ہیں، جہاں عورت کی تربیت نہیں کی جاتی اور اس لحاظ سے ہمارے سامنے یورپ کی مثال واضح ہے کہ جہاں آزادی نسواں کے پرفریب نعرے کے ذریعے سے عورت کی ذلت و رسوائی کا سامان کیا گیا ہے۔ آج ظاہراً تو وہ قومیں ترقی یافتہ ہیں لیکن اخلاقاً انتہائی پستی کو وہ چھو رہی ہیں۔ ہم ملک عزیز میں اس طرح کے کلچر کو فروغ نہیں پانے دیں گے اور اس کی بیخ کنی کریں گے۔ سیرت النبی کانفرنس کو کامیاب بنانے میں شجیعہ زہرا علوی (ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد)، سعدیہ بتول، مبشرہ بتول، ندا زہرا، طلعت نقوی اور نجیعہ علوی (صدر ملت ٹاؤن یونٹ)، ثمن بتول (صدر رضا آباد یونٹ)، زہرا بتول (صدر کمال پور یونٹ)، عاصمہ بخاری(نائب صدر کمال پور یونٹ)، ثمرین فاطمہ (جنرل سیکرٹری کمال پور یونٹ)، اقراء بتول، طیبہ زینب، ردا زہرا، نبیحا فاطمہ، ابریحہ فاطمہ، انبساط فاطمہ، تعظیم فاطمہ، سبیکہ بتول، ردا فاطمہ، حنا بتول، ثانیہ بتول، ردا زینب، ثنا زینب، سارہ زینب، وفا زہراء، زینب اختر، مریم زہرا علوی، معصومہ زینب علوی نے دن رات محنت کی۔
خبر کا کوڈ : 432368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش