0
Friday 16 Jan 2015 14:24

لاہور پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مخبر فورس تیار کر لی

لاہور پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مخبر فورس تیار کر لی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کے لئے مخبر فورس تیار کر لی ہے۔ مخبر فورس میں شامل افراد کہیں بازار میں ریڑھیاں لگاتے ہیں تو کہیں دکانوں پر نان فروخت کر رہے ہوتے ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کی ہدایت پر سول لائنز ڈویژن میں 160 افراد پر مخبر فورس تیار کی گئی ہے جس میں ریڑھی بانوں، نائی، نان بائیوں اور پرچون کی دکان چلانے والوں سمیت ایسے  کاروبار کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے جن کا واسطہ زیادہ سے زیادہ عوام کے ساتھ رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مخبر فورس سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھے گی۔ کسی قسم کی مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص کو دیکھنے پر فوراً اپنے علاقے کے پولیس افسران کو اطلاع کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخبر فورس میں ہوٹل کے ویٹرز بھی شامل ہیں جبکہ ٹیکسی اور رکشا ڈرائیوروں کو بھی فورس میں شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 432896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش