0
Thursday 15 Jan 2015 19:50
کیا او آئی سی کسی فریزر کے ڈبے میں بند ہے

طالبان دہشتگردوں اور گستاخانہ کارٹون بنانے والوں میں کوئی فرق نہیں، الطاف حسین

طالبان دہشتگردوں اور گستاخانہ کارٹون بنانے والوں میں کوئی فرق نہیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لے کر دہشت گردی کرنے والوں اور گستاخانہ کارٹون بنانے والوں میں کوئی فرق نہیں، مذمت کریں لیکن پہلے اپنے اندر اتحاد پیدا کریں۔ فرانس اور یورپ کے دیگر ملکوں میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر الطاف حسین نے اظہارِ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ہوتے ہیں تو قوم بہت زیادہ جذباتی ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاکوں کی 30 ہزار اشاعت پر احتجاج ہوا تو انہوں نے 60 لاکھ چھاپ دیئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ او آئی سی کس فریزر کے ڈبے میں بند ہے، بھٹو نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی انہیں قتل کر دیا گیا، ہمارے پیاری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو جنگ میں درختوں تک کو نہ کاٹنے کی ہدایت کی تھی۔ الطاف حسین نے کہا کہ کتنے اسلامی ملک اسلام کی بنیاد پر شہریت دیتے ہیں۔

متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ ایسا کارٹون بنانا گستاخی ہے اور اللہ بہتر بدلہ لینے والا ہے، مگر اللہ کہتا ہے کہ اپنے اعمال درست کرو، اپنے اندر اتحاد پیدا کرو، ہم پرچوں کے خلاف تو جلوس نکالتے ہیں مگر خود کہتے ہیں کہ فوجیوں کو شہید نہ کہو، طالبان کو شہید کہو، دہشت گردوں اور ان کارٹون بنانے والوں میں فرق ہی کیا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی مذمت کیجیے، مگر پہلے اپنے اندر اتحاد تو پیدا کیجیے، پہلے یہ فیصلہ کر لیں کہ یہ پاکستان طالبان، القاعدہ اور داعش کا ہے یا اسے اللہ کی تعلیمات کے مطابق ایک ملک بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے کر دہشت گردی کرنے والے توہین رسالت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 432734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش