0
Saturday 17 Jan 2015 18:57

آئی ایس او کے زیراہتمام بلتستان کے طلبا کیلئے تعلیمی ورکشاپ لاہور میں جاری

آئی ایس او کے زیراہتمام بلتستان کے طلبا کیلئے تعلیمی ورکشاپ لاہور میں جاری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آئی ایس او پاکستان کے ذیلی ادارہ بولڈ کے زیراہتمام بلتستان کے طلباء کی 50 روزہ تعلیمی و فکری تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری ہے، ورکشاپ میں بلتستان کے 20 سے زائد طلباء شریک ہیں۔ نویں اور دسویں کلاس کے طلباء کے لئے کوچنگ کلاسز کے ساتھ ساتھ طلباء کی اخلاقی و فکری تربیت کیلئے الگ کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ورکشاپ کے طلباء سے مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم  کی تقدیر بدلنے میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے بلتستان کے شیعہ طلباء قوم و ملت کا بہترین سرمایہ ہیں، ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، آئی ایس او ان باصلاحیت طلباء کی تعلیمی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ رضا محسن کا کہنا تھا کہ طلباء کی تعلیمی و فکری بالیدگی کیلئے ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ورکشا پ میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ہر سال میٹرک کے طلبا ء کے لئے تعلیمی ورکشاپ منعقد کرتی ہے جس سے درجنوں طلباء مستفید ہوتے ہیں ایسی ورکشاپ کا سلسلہ جاری و ساری رہنا چاہئے۔ یاد رہے آئی ایس او پاکستان ہر سال بلتستان کے طلباء کے لئے لاہور میں تعلیمی ورکشاپ منعقد کرتی ہے۔ بلتستان میں سردی میں تعلیمی ادارے بند ہو جاتے ہیں جس کے باعث آئی ایس او طلباء کو لاہور بلا کر ان کے تعلیم نقصان کا ازالہ کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 433215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش