0
Tuesday 20 Jan 2015 14:16

عزیر بلوچ پر دبئی میں مقدمہ درج، پاکستان واپس لانیکا معاملہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا

عزیر بلوچ پر دبئی میں مقدمہ درج، پاکستان واپس لانیکا معاملہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ سردار عزیر جان بلوچ پر دبئی میں رقم کے لین دین کے تنازع کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے، جس کے بعد مطلوب ملزم کی پاکستان واپسی لٹک گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں حسنین علی بلوچ نامی ایک شخص نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ عزیر بلوچ اس کا دو لاکھ درہم کا مقروض ہے، لیکن کئی مرتبہ مطالبہ کے باوجود رقم واپس نہیں کر رہا، مقدمہ کے اندراج کے بعد حسنین علی بلوچ نے پولیس سے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد عزیر بلوچ پاکستان واپس لانے کا معاملہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، کیونکہ انٹر پول قوانین کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم پر اگر اس ملک میں جہاں سے وہ پکڑا گیا ہو، کوئی مقدمہ درج ہو تو پہلے اس مقدمے کا فیصلہ کیا جائے گا، اس کے بعد ملزم کو مطلوب ملک کے حوالے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 433884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش