0
Sunday 25 Jan 2015 21:25

توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن و دہشتگرد اور قابلِ سر زنی ہیں، متحدہ علماء محاذ

توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن و دہشتگرد اور قابلِ سر زنی ہیں، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالا اور مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ مسلم ممالک فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کریں۔ مسلم حکمراں اقوام متحدہ کے تحت عالمی تحفظ حقوق انسانی کے جانبدار متنازع منشور کو مسترد کر دیں۔ اس منشور میں ہر شخص کو فکر و عمل اور اظہار رائے کی بے لگام آزادی دی گئی ہے جس کے باعث اسلام دشمن عناصر بلا خوف و خطر توہین رسالت ﷺ تو ہین قرآن، اسلامی شعائر و عقائد کا تمسخر اُڑانے کا بار بار آزادانہ ارتکاب کر رہے ہیں۔

گستاخانِ رسول ﷺ کی سزا صرف موت ہے۔ اقوام متحدہ اپنا جانبدارانہ کردار چھوڑ کر فرانس کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائے۔ مسلم حکمراں اپنے دین و ایمان کے تحفظ اور بقاء کے لیے اپنی علیحدہ مسلم اقوام متحدہ، مشترکہ اسلامی فوج، اسلامی کرنسی، اسلامی مشتر کہ تجارتی منڈی تشکیل دیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور دنیا بھر کے مسلمان امن و سلامتی، عدل و انصاف کے علمبردار ہیں۔ توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے مذہب و ملت اور انسانیت کے کھلے دشمن و دہشتگرد اور قابلِ سر زنی ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت ﷺ سیمینار سے علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا امین انصاری، مولانا انتظار الحق تھانوی، علامہ عبداللہ غازی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مفتی فیرو ز الدین ہزاروی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ علی کرار نقوی، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ مرتضی خان رحمانی، مطلوب اعوان، مفتی محمد بخاری، علامہ غلام مصطفی رحمانی، مفتی فاروق احمد قصوری، ڈاکٹر مبشر قادری، لئیق احمد خان، متحدہ علماء محاذ اسٹو ڈینٹس آرگنائز یشن کے عہدیدار ان و کار کنان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 434979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش