0
Monday 26 Jan 2015 19:46

مصر، کرپشن کے مقدمات ختم، حسنی مبارک کے دونوں بیٹے جیل سے رہا

مصر، کرپشن کے مقدمات ختم، حسنی مبارک کے دونوں بیٹے جیل سے رہا
اسلام ٹائمز۔ مصر میں بغاوت کی چوتھی سالگرہ کے ایک روز بعد ہی ملک کے سابق صدر حسنی مبارک کے 2 بیٹوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق اعلٰی اور جمال مبارک پیر کو قاہرہ کی جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ایک عدالت نے طاقت کے بے جا استعمال کے مقدمے میں ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے مطابق یہ دونوں مقدمے کے دوران ہی اپنی سزا سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں۔ گو کہ ان دونوں کی رہائی متوقع تھی لیکن پھر بھی اتوار کو حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔

سابق صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کا باعث بننے والے عوامی غصے کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں پر ملکی دولت کے غیر قانونی استعمال کا الزام تھا۔ 51 سالہ جمال سابق حکمران جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رکن تھے اور انھیں اپنے والد کے جانشین کے طور دیکھا جا رہا تھا۔ جبکہ 53 سالہ اعلی کو تاجر برادری میں رہنما کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ مئی میں انھیں سرکاری خزانے سے 14 ملین ڈالر کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان دونوں کو ان کے والد کے ہمراہ اپریل 2011ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر بدعنوانی، طاقت کے غلط استعمال اور خفیہ لین دین کا الزام تھا لیکن رواں ماہ کے اوائل میں عدالت نے اس فیصلے کو مناسب قانونی کارروائی نہ ہونے کے باعث کالعدم قرار دیدیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 435160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش