0
Tuesday 27 Jan 2015 15:37

سندھ اسمبلی میں اہم شاہراہوں پر دھرنے اور احتجاج پر پابندی کی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں اہم شاہراہوں پر دھرنے اور احتجاج پر پابندی کی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے اہم شاہراہوں پر دھرنے پر پابندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی خیر النساء کی جانب سے صوبے بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے اور احتجاج پر پابندی کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کی حمایت میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اہم شاہراہوں پر احتجاج کو روکنے کے لئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی کا کہنا تھا کہ اہم شاہراہوں پر احتجاج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سلسلے میں قرارداد اسمبلی کے ارکان کی آواز ہے۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایم کیو ایم نے واک آؤٹ کے باعث قرارداد کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
خبر کا کوڈ : 435375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش