0
Tuesday 27 Jan 2015 20:48

پشارور، پولیس کا سرچ آپریشن، غیر ملکیوں سمیت 32 افراد گرفتار

پشارور، پولیس کا سرچ آپریشن، غیر ملکیوں سمیت 32 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 32 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے مشتبہ افراد کی علاقے اچرکلے اور بہادر کلے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، پولیس اہلکاروں نے تمام راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران 2 اشتہاریوں اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 4 افغان باشندوں سمیت 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 435455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش