0
Thursday 29 Jan 2015 17:27

نام سے کیا ہوتا ہے، الطاف حسین یونیورسٹی کیلئے زمین تو سندھ حکومت نے ہی دی ہے، قائم علیشاہ

نام سے کیا ہوتا ہے، الطاف حسین یونیورسٹی کیلئے زمین تو سندھ حکومت نے ہی دی ہے، قائم علیشاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نام سے کیا ہوتا ہے، حیدرآباد میں ’’الطاف حسین یونیورسٹی‘‘ کے لئے زمین تو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہی دی ہے، پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہو رہی، ایم کیو ایم سے آصف زرداری کا کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے روہڑی کینال کے پائلٹ پروجیکٹ اور سی سی ٹاپک کے افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن، وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کے متعلق سوال پر کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، تاہم اس وقت ان کی شمولیت کے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے۔

حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے متعلق قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لئے الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد کو بہت قیمتی زمین دی ہے، حیدرآباد میں بنائی جانے والی یونیورسٹی سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے بن رہی ہے، جو کام تعلیم اور عوام کی بھلائی کیلئے کیا جائے گا، سندھ حکومت اس کا ساتھ دے گی۔ مخدوم امین فہیم اور پیر پگارا کی ملاقات کے متعلق قائم علی شاہ نے کہا کہ امین فہیم پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور ان کی27 دسمبر والی تقریر سب کے سوال کا جواب ہے، جس میں انھوں نے واضح کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی نہیں چھوڑ سکتا اور پارٹی اپنی قیادت میں مضبوط ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر روہڑی کینال پر چنیسر ریگیولٹر سے سکرنڈ ریگیولیٹر تک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 194 کیوبک فٹ پانی کی بچت ہوگی، جس سے اطراف کی 65 ہزار ایکڑ سے زائد زمین کو پانی کی فراہمی ممکن، جبکہ 25 سو ایکڑ سے زائد زمین قابل کاشت ہو سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 435847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش