0
Monday 2 Feb 2015 16:38

کراچی آپریشن کا دائرہ کار بڑھا کر پورے سندھ تک پھیلایا جائے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی آپریشن کا دائرہ کار بڑھا کر پورے سندھ تک پھیلایا جائے، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا دائرہ کار بڑھا کرپورے سندھ تک پھیلایا جائے، پورے سندھ میں آپریشن کیلئے فوج کی مدد لی جائے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پورا پاکستان دہشت گردی سے نبرد آزما ہے، سانحہ پشاور اور سانحہ شکارپور صوبائی حکومتوں کی غفلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کو کراچی آپریشن میں الجھا کر رکھا ہوا ہے، ہنگامی طور پر پورے سندھ میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی آپریشن کا دائرہ کار بڑھا کرپورے سندھ تک پھیلایا جائے، اس کے علاوہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، پورے سندھ میں آپریشن کے لئے فوج کی مدد لی جائے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کئی برسوں قبل ہی طالبانائزیشن سے متعلق آگاہ کر دیا تھا، لیکن افسوس کہ اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، جس کی وجہ سے آج صورتحال سب کے سامنے ہے۔
خبر کا کوڈ : 436603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش