0
Tuesday 3 Feb 2015 00:15

دبئی میں افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا انکشاف

دبئی میں افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی حکومت اور افغان طالبان کے مابین امن مذاکرات کیلئے کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ براہ راست رابطے سے انکار کیا ہے۔ افغان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی حمایت سے افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا اہم دور دبئی میں ہوا ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے سابق وزیر ملا گل آغا، ملا عباس، ملا جلیل کے علاوہ دیگر اہم طالبان رہنما شامل تھے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے، تاہم انھوں نے اب تک دونوں کے مابین ہونیوالی پیش رفت سے لاعلمی ظاہر کی۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ بہت سے دیگر ممالک بھی طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چینی دفتر خارجہ نے بھی افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی حمایت کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 436766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش