0
Friday 6 Feb 2015 20:42

ملک بھر میں 14884 آپریشن میں 10616 افراد کو گرفتارکرگیا، رپورٹ

ملک بھر میں 14884 آپریشن میں 10616 افراد کو گرفتارکرگیا، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عمل پلان پرعملدرآمد جاری ہے، دو کروڑ پچپن لاکھ موبائل سمز کی تصدیق ہوگئی، ملک بھر میں 14884 آپریشن کرکے 10616 افراد کو گرفتارکرگیا ہے۔ وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ہنڈی گلگت بلتستان میں 21 اور فاٹا میں 56 آپریشنز کیے گئے، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 363 اور آزاد کشمیر 720 آپریشنز کیے گئے، پنجاب میں 9413، سندھ میں 1577 اورخیبرپختونخواہ میں 2724 آپریشن کئے گئے، حوالہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف 18 مقدمات درج ہوئے، 24 کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے پانچ کیس درج کیے، غیرقانونی طور پر 7 کروڑ 15 لاکھ روپے ریکور کیے گئے ہیں، غیرقانونی رقوم کی منتقلی پر ایف آئی اے نے 18 کسیز درج کیے، 3416 افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نفرت آنگیز مواد کی اشاعت پر 405 افراد گرفتارکئے گئے ہیں، 41 دکانیں سیل کی گئیں، سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2035 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 437992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش