0
Thursday 11 Nov 2010 22:10

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون کا میزائل حملہ،7 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون کا میزائل حملہ،7 افراد ہلاک
میرانشاہ:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان پر امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق ڈرون نے ضلع غلام خان کے قریب گْلی خیل گاوٴں پر میزائل داغے۔بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے نے افغانستان سے پیدل آنے والے قافلے کو نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے سات افراد جنگجو تھے۔ہلاک ہونے والے افغانستان کے صوبہ خوست سے آ رہے تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔امریکی ڈرون طیارے نے تحصیل غلام خان کے علاقے گولی خیل میں چھ میزائل داغے۔جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس میں سینکڑوں افراد ہلاسک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 43806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش