0
Saturday 7 Feb 2015 23:47

امن کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، براک اوباما

امن کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، براک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جنوب اور وسطی ایشیا میں امن کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ امریکی کانگریس میں قومی سلامتی کی حکمت عملی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے براک اوباما نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ہم پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تشدد کے خاتمے، علاقائی استحکام اور قیام امن کے لئے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا جنوبی اور وسطی ایشیا میں استحکام کے فروغ، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی اقتصادی روابط کے لئے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کی حکمت عملی کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں سلامتی سے متعلق متعدد چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے امریکی انداز کی وضاحت کی گئی ہے جس میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی سے لے کر یوکرین میں روس کے خلاف اقدامات اور چین کا ابھر کر سامنے آنا شامل ہے۔ رپورٹ میں باراک اوباما نے کہا کہ امریکا کو محض فوجی طاقت پر انحصار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ملک اس وقت طاقتور بنتا ہے جب ہم مشترکہ اقدام کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ امریکا وسیع سطح کی زمینی جنگوں سے ہٹ گیا ہے اور ہدف بنا کر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اور عالمی اتحادیوں سے مل کر مشترکہ اقدام کر رہا ہے، امریکا کے خلاف تباہ کن دہشت گرد حملے کم ضرور ہوئے ہیں لیکن اب بھی ان کے خدشات موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 438390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش