0
Monday 9 Feb 2015 22:14

ملتان، نااہل قرار دئیے جانے کیخلاف چوہدری عبدالوحید آرائیں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ملتان، نااہل قرار دئیے جانے کیخلاف چوہدری عبدالوحید آرائیں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ ملتان الیکشن ٹربیونل کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے والے چوہدری عبدالوحید آرائین نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی پی 196 سے منتخب ہونیوالے عبدالوحید آرائیں نے نادرا سے دو شناختی کارڈ بنوائے جس پر ان کے سیاسی حریف تحریک انصاف کے رہنما رانا عبد الجبار نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی جس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل نے چھ فروری کو فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات کو نااہل قرار دے دیا جس پر مسلم لیگ نون کے رہنما عبدالوحید آرائیں نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 438872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش