0
Tuesday 10 Feb 2015 11:41

حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف مارچ کرنے پر غور کر رہے ہیں، بیرسٹر سلطان

حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف مارچ کرنے پر غور کر رہے ہیں، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف ملین مارچ کی طرح آزاد کشمیر میں بھی مارچ پر غور کر رہے ہیں۔ حکومت کے خلاف 30 ممبران اسمبلی کی حمایت سے تحریک عدم اعتماد لائی جیسے وزیراعظم پاکستان نے ناکام بنایا۔ مسئلہ کشمیر پر وفاقی حکومت کا موقف انتہائی معذرت خوانہ ہے۔ اس وقت قانون ساز اسمبلی کے 12 وزراء کی حمایت حاصل ہے۔ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، باقی کارڈ وقت آنے پر کھیلوں گا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرکزی ایوان صحافت میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ممبر بننے کے لیے پر تول رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کو جارحانہ پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر والی پیپلز پارٹی اور آج کی پیپلز پارٹی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ آزاد کشمیر میں پی پی کے نام پر حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ عمران خان کے حالیہ فیصلے سے تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں پذیرائی ملی ہے۔ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی اور تنظیم سازی کا کام شروع کر دیا ہے اور تحریک انصاف کو آزاد کشمیر کی بڑی سیاسی قوت بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ میرپور کے ضمنی انتخابات میں خود حصہ لوں گا۔
خبر کا کوڈ : 438982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش