0
Friday 13 Feb 2015 07:12
جشن انفجار نور

سرزمین رجوعہ پر انقلاب اسلامی ایران کی 36 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب

سرزمین رجوعہ پر انقلاب اسلامی ایران کی 36 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب
اسلام ٹائمز۔ امسال سرزمین رجوعہ میں انقلاب اسلامی کی 36 ویں سالگرہ کو بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ جشن کی تقریب کا آغاز محمد نواز نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔ جشن کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے انجینیر عمران حیدر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس اللہ نے ہمیں اس زمانے میں پیدا کیا جب کہ انقلاب اسلامی اس دنیا میں کامیاب ہو چکا تھا۔ جس طرح امام حسین (ع) نے دعائے عرفہ میں اللہ کا شکر ادا کیا تھا کہ
" اے خدا تو نے مجھے اس زمانے میں پیدا کیا جس میں اللہ کا قانو ن (مدینہ میں ) نافذ ہو چکا تھا۔ "

ہمیں چاہیے کہ اس انقلاب سے الہام و روحانیت حاصل کریں۔ اس بات کو لیں کہ کس طرح امام نے ایک عظیم معجزہ برپا کر دیا۔ انقلاب اسلامی کو اپنے اندر جذب کریں۔ دشمن شناس ہوں۔ بصیرت و شعور کا مظاہرہ کریں۔ ان کے بعد بعثت سکول کے ایک ننھے طالب علم نے انقلاب کے موضوع پر ایک پرجوش تقریر کی۔ سکول ہی کی ایک ٹیم نے ایک خاکہ پیش کیا۔

خاکہ کے بعد حجت الاسلام حافظ محمد حیدر نقوی صاحب نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حالیہ خط پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا یہ خط فقط یورپ و شمالی افریقہ کے نوجوان کے لیے ہی مفید نہیں ہے بلکہ اس میں ہمارے لئے بھی پیغام ہے۔ وہ یہ کہ شیطان کا اصلی ہدف دین اصلی رہا ہے۔ پس ہمیں اس کے مقابلے کے لیے خود قرآن کو پڑھنا ہو گا۔ تاکہ یورپی نوجوان کی طرح فقط میڈیا اور سیاسی حکمرانوں کے افکار کاہی شکار نہ ہوجائیں۔ اے خدا شہداء اسلام کا واسطہ ہمیں ان لوگوں میں شمار فرما، جن کا جان و مال حکومت اسلامی کے لئے صرف ہونا ہے۔

دوسری نشست میں بعثت ٹرسٹ کے رکن علامہ شبیر بخاری نے ولولہ انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 25 ہزار انقلابیوں کی ابتداء میں ہی شہادت کے باوجود خمینی بت شکن (رہ) نے اس الہی تحریک کو رکنے نہ دیا۔ اور ڈھائی ہزار سالہ شاہی حکومت کو ارتباط باخدا کے ذریعے نیست و نابود کر دیا۔ اس پروگرام میں شاعر اہلبیت زوار بسمل نے اپنے مخصوص لحن میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ پہ ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ عمران نواز نے کاروان امت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروان امت کا انداز و سلیقہ انبیاء علیھم السلام کی طرح ہمہ جہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "دنیا کے ہر بشر کو اسلام کے تمام پہلوؤں کے ساتھ۔ اس کی جامعیت کے ساتھ آگاہ کرنے کا نام کاروان امت ہے"

علاوہ ازیں انہوں نے 27، 28، 29 مارچ 2015 کاروان امت دوسرے سالانہ اجتماع کی دعوت دی۔ ان کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما احمد اقبال رضوی نے کہا کہ امام خمینی کا قیام فقط خدا کے لئے تھا۔ امام نے ہی ہمیں وحدت کا درس دیا۔ فلسطین کا نعرہ بلند کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے علماء وننگ کی جانب سے ایک مہمان فرحت شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی افراد کے پر رونق، ہنستے چہرے یہ پیغام دیتے ہیں کہ جو قربانیاں انہوں نے دیں۔ وہ اس پر خوش ہیں۔ تقریب کے آخری مقرر نقی ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری خواہش ہے امام خمینی (رہ) کے بالکل ابتدائی 30 سالہ دور کو بھی نہایت دقت نظر کے ساتھ دیکھا جائے، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کہ امام نے کتنی پلاننگ کے ساتھ اس تحریک کو آگے بڑھایا۔ اور ایک یہ شبہ امام نے ختم کردیا کہ انسان 60 سال کی عمر میں کسی کام کا نہیں رہتا۔ امام تو 60 سال کی عمر میں اعلان کرتے ہیں کہ میں حکومت اسلامی تشکیل دوں گا۔ دعائے امام زمانہ کے ساتھ اس پررونق تقریب کا اختتام کیا گیا۔
صحافی :
خبر کا کوڈ : 439778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش