0
Friday 13 Feb 2015 21:09

برجیس طاہر کو گورنر بنانا پری پول رگنگ ہے، آمنہ انصاری

برجیس طاہر کو گورنر بنانا پری پول رگنگ ہے، آمنہ انصاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی رہنماء اور سابق رکن اسمبلی آمنہ انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے برجیس طاہر کو گورنر بنانے کا فیصلہ کر کے گلگت بلتستان میں الیکشن ہائی جیک کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ میری گلگت بلتستان کے 15 لاکھ عوام سے بہن کی حیثیت سے اپیل ہے کہ وہ گھر وں سے باہر نکلیں اور غیرمقامی گورنر کی تقرری کے خلاف احتجاج کریں، عوام گھروں سے نکلیں میں آگے رہوں گی اور قوم کے لئے کوڑے برداشت کروں گی۔ اس سے بڑی زیادتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ دیگر اختیارات چھینے جانے کے بعد اب گورنر بھی اسلام آباد سے امپورٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیرت مند لوگ ہیں باہر سے کسی نااہل شخص کو گورنر کے طور پر کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلف گورننس آرڈر میں ترمیم کر کے برجیس طاہر کو گورنر بننے کا موقع فراہم کرنا گلگت بلتستان کے عوام اور سلیف گورننس آرڈر کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیف گورننس آرڈر میں حالیہ ترمیم کے خلاف تحریک انصاف جمعہ کو عمران خان کی قیادت میں پریس کانفرنس کرے گی اور اہم اعلانات کریں گے۔ ہم زیادتی اور ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو گئے ہیں کبھی بھی کسی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں عوام خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہم نے سلیف گورننس آرڈر میں حالیہ ترمیم کے ذریعے برجیس طاہر کو گورنر بنانے کے فیصلے پر بات کی ہے انشااللہ لائحہ عمل طے کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 439838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش