0
Wednesday 18 Feb 2015 21:47

ڈنمارک میں مقیم یہودیوں نے اسرائیل میں رہائش کی پیش کش مسترد کر دی

ڈنمارک میں مقیم یہودیوں نے اسرائیل میں رہائش کی پیش کش مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک ڈنمارک میں مقیم یہودیوں نے اپنی عبادتگاہ پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے کی جانیوالی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ڈنمارک میں یہودی عبادتگاہوں پر حملے کے بعد وہاں مقیم افراد کو اسرائیل منتقل ہونیکی پیشکش کی تھی، ڈنمارک میں یہودی کمیونٹی کے ترجمان جیپی جوہل نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی تشویش پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں، تاہم وہ ڈینش شہری ہیں اور یہ دہشتگردی نہیں تھی کہ اس کے باعث ہم اسرائیل چلے جائیں۔ ترجمان نے کہا کہ ڈینش یہودیوں کی بہتری کیلئے اسرائیلی وزیراعظم کی تشویش کو سمجھ سکتے ہیں اور وہ اس تشویش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے ملک میں بسنے والے یہودیوں سے کہا ہے کہ وہ جرمنی سے ہجرت نہ کریں، یہودی آبادی کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ جرمن میڈیا کے مطابق انجیلا مرکل نے کہا کہ ان کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ جرمنی میں یہودی برادری آباد ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک علیحدہ پیغام میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ جرمنی اپنے ہاں یہودی آبادی کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ ادھر امریکی صدر بارک اوباما نے فائرنگ کے ان دو واقعات کے بعد، جنہوں نے ناروی قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، گزشتہ روز ڈنمارک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سامعیت کی مخالفت اور اظہار رائے پر حملوں کیخلاف کوپن ہیگن کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔ دریں اثنا ڈنمارک پولیس نے حملہ آور کی مدد کر نے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا جنہیں ڈنمارک کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے حملوں میں معاونت کے الزامات کے تحت 2 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خبر کا کوڈ : 441253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش