0
Thursday 19 Feb 2015 11:58

دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے بلوچستان میں بھی خصوصی دستہ تیار

دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے بلوچستان میں بھی خصوصی دستہ تیار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ہیں جبکہ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے معائنے کے لئے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر برائے سرحدی امورعبدالقادر بلوچ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ثنااللہ زہری سمیت بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی شریک ہیں۔ انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے مرحلے میں پاس آؤٹ ہونے والوں میں ۲۰۰ اہلکار شامل ہیں جن میں ۱۸ خواتین بھی ہیں جبکہ تمام اہلکاروں کا تعلق پولیس سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 441377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش