0
Monday 23 Feb 2015 22:22

کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کاروائی جاری ہے، میر سرفراز بگٹی

کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کاروائی جاری ہے، میر سرفراز بگٹی

اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ افغان مہاجرین اپنے مقررہ وقت میں اپنے وطن واپس چلے جائیں۔ کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی جاری ہے۔ جسکے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا سربراہ دہشتگرد عثمان سیف اللہ کرد فائرنگ کے تبادلے میں واصل جہنم ہوگیا، جو صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان میں بیس نکات پر وزیراعظم پاکستان سے بات چیت ہوئی ہے۔ 53 کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے ہیں۔ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیئے۔ اس سے اچھی کوئی بات نہیں کیونکہ مسائل کے حل کیلئے سب سے بہتر طریقہ ڈائیلاگ ہیں۔ اسی وجہ سے ڈائیلاگ کیلئے ٹائم فریم بھی مختص ہونا چاہیئے تاکہ اسکے دورس نتائج برآمد ہو سکیں اور بلوچستان میں حالات مزید بہتری کیجانب جائیں۔ موجودہ حکومت نے سکیورٹی فورسز کیساتھ ملکر بہت سے حملوں کو ناکام بنایا ہے اور آگے بھی ہماری کاروائیاں اسی طرح جاری رہینگی۔

خبر کا کوڈ : 442554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش