0
Tuesday 16 Nov 2010 19:39

شمالی وزیرستان،ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

شمالی وزیرستان،ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی
پشاور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی،ذرائع کے مطابق علاقے میں تدفین کے لیے 20 قبریں کھودی جا رہی ہیں۔افغان سرحد سے ملحقہ تحصیل غلام خان کے علاقے قلت خیل میں جاسوس طیارے سے گاڑی اور گھر پر چار میزائل داغے گئے۔میزائل حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔چند منٹ بعد جاسوس طیارے سے اسی علاقے میں ایک مکان پر بھی دو میزائل فائر کیے گئے،جس سے مکان مکمل تباہ ہو گیا۔دونوں حملوں میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کا نہیں پتہ چل سکا کہ یہ کون لوگ تھے۔
آج نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے سے بیس افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہوا باز کے بغیر چلنے والے جاسوس طیارے سے میران شاہ سے پندرہ کلومیٹر شمال میں ایک گاوٴں غلام شاہ میں میزائل داغے گئے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میزائل حملوں کا نشانہ ایک گاڑی اور ایک احاطہ تھا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو میزائل گاڑی پر اور دو گھر پر داغے گئے۔حملوں سے گاڑی اور مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔مرنے والے چار افرد گاڑی میں سوار تھے جبکہ گیارہ افراد مکان میں موجود تھے۔پاکستانی حدود میں تین ستمبر سے تقریبا چالیس میزائل حملے ہو چکے ہیں،جن میں دو سو بیس افراد مارے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 44321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش