0
Thursday 26 Feb 2015 15:06

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی فکر اتحاد کا مرکز ہے، نثار ترمذی

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی فکر اتحاد کا مرکز ہے، نثار ترمذی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سابقین ڈیسک کے انچارج نثار علی ترمزی کا شہید نقوی کی برسی کے حوالے سے کہنا تھا کہ سابقین آئی ایس او کا نمائندہ اجتماع تنظیم کے بانی کی برسی کے موقع پر 7 مارچ کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی پاکستان میں سماجی، مذہبی، سیاسی اور فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نوجوانوں کے لئے آئیڈیل اور روحانی باپ کی حیثیت رکھتے ہیں، شہید کے افکار کو زندہ رکھنے سے نوجوانوں کے لئے مستقبل کے لئے ایک نظریہ کو زندہ رکھنا ہے، پاکستان میں اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی فکر اتحاد کا مرکز ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف بیرونی و اندرونی سازشوں کا جوانمردی اور دانشوری سے مقابلہ کیا، تمام زندگی حق گوئی میں گزاری اور ہر قدم پر حق کی طرفداری کرتے ہوئے ہر محاذ پر اپنے نظریاتی دشمن کو پسپا کیا، رفیق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا کہنا تھا کہ شہید نے پاکستان میں اتحاد بین المسملین کے لئے بینظیر خدمات انجام دیں، جسے اپنے پرائے سارے تسلیم کرتے ہیں، اگر آج شہید ڈاکٹر زندہ ہوتے تو یوں ملت کا شیرازہ بکھرا ہوا نہ ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 443362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش