0
Wednesday 17 Nov 2010 20:31

طالبان نہ اسلامی ہیں نہ پاکستانی،کرائے کے قاتل ہیں،رحمن ملک

طالبان نہ اسلامی ہیں نہ پاکستانی،کرائے کے قاتل ہیں،رحمن ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف اکھٹی ہے اور وہ انہیں شکست دے کر رہے گی۔رحمان ملک نے اسلام آباد کی پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی،تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب دہشت گردی کی کسی نا کسی کارروائی میں فوجی یا پولیس والا شہید نہ ہو،انہوں نے کہا کہ طالبان کرائے کے قاتل ہیں اور وہ اسلامی ہیں نہ ہی پاکستانی،بعد میں رحمان ملک نے پولیس اہل کاروں اور آفسیرز کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیلئے پیغام ہے کہ پوری ان کیخلاف متحدہ ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد پولیس لائن میں جوانوں سے خطاب میں کہی۔ رحمان ملک نے کہا کہ طالبان کرائے کے قاتل اور اسلام دشمن عناصر ہیں۔جہاں جہاں حکومتی رٹ چیلنج ہو گی ایکشن کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وہ کون سا مذہب ہے جو دوسروں کو قتل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔وزیر داخلہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں جس روز کوئی سیکیورٹی اہلکار شہید نہ ہوا ہو۔دہشت گردی مخالف جنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔خطاب کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے بچوں سے ملے اور انہیں عیدی بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 44381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش