0
Saturday 28 Feb 2015 10:25

ترابی کی مالدیپ اور سوڈان کے سابق صدور سے ملاقات

ترابی کی مالدیپ اور سوڈان کے سابق صدور سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے جمعہ کے رور سوڈان کے سابق صدر عبدالرحمن سوارالذہب اور مالدیپ کے سابق صدر مامون عبدالقیوم سے مدینہ منورہ میں الگ اگ ملاقات کی۔ عبدالرشید ترابی نے دونوں رہنمائوں کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال گیا۔ عبدالرشید ترابی نے بتایا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں مگر بھارت یہ حق دینے کے لیے تیار نہیں، بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ بنا کر شہید کیا جا رہا ہے۔ اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ کشمیری بھارتی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سکولوں اور کالجز کو فوجی چھائونیوں میں بدل دیا گیا ہے ان حالات میں اسلامی ممالک اور دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی مدد کریں گے۔ دونوں ممالک کے سابق صدور نے کشمیریوں کی حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 443816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش