0
Saturday 28 Feb 2015 18:36

پاکستان کیجانب سے افغانستان میں متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان ارسال

پاکستان کیجانب سے افغانستان میں متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان ارسال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان بھجوا دیا۔ امدادی سامان دو سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے کابل پہنچایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امدادی سامان میں متاثرین کیلئے ٹینٹ، کمبل، گرم چادریں، چولہے، دریاں، ادویات اور خشک خوراک شامل ہے۔ یہ سامان حکومت پاکستان کی طرف سے انسانی بنیادوں پر افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں برفانی تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 444001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش