0
Sunday 1 Mar 2015 07:02

حزب اسلامی کے دو ارکان کی گرفتاری کے لیے انعام کا اعلان

حزب اسلامی کے دو ارکان کی گرفتاری کے لیے انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کی سیاسی مذہبی جماعت حزب اسلامی گلبدین حکمت یار گروپ کے دو اراکین کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر لاکھوں ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ حزب اسلامی سے تعلق رکھنے والے عبدالصبور کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 30 لاکھ ڈالر اور اس کے ساتھی عبداللہ نور بہار کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 20 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 1976ء میں گلبدین حکمت یار نے ایک سیاسی اور نیم فوجی تنظیم "حزب اسلامی" قائم کی تھی جو امریکہ مخالف نظریات کے فروغ اور افغانستان کو اسلامی ریاست بنا کر یہاں شریعت نافذ کرنے کی کوششوں میں سرگرم رہی۔
واضح رہے کہ امریکی ذرائع کے مطابق عبدالصبور دھماکا خیز مواد کا ماہر ہے اور 16 مئی 2013ء کو کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ملوث ہے۔ اس حملے میں دو امریکہ فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور چار امریکی کنٹریکٹرز سمیت 37 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ ایک امریکی بکتر بند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ عبدالصبور اور عبداللہ نوبہار 18 ستمبر 2012ء کو امریکی سفارتخانے کو فضائی سروس فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے ملازمین کی بس پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث ہیں۔ اس واقعے ایک درجن کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات میں حزب اسلامی کو نظر انداز کیا گیا ہے اس سے پہلے گل بدین حکمت یار قطر میں افغان طالبان کا سفارت خانہ قائم کیے جانے پہ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا یہ عمل افغانستان میں سول وار کا باعث بنے گا۔

خبر کا کوڈ : 444124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش