0
Tuesday 3 Mar 2015 19:01

شریف برادران نے اقتدار کو خاندانی تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنا لیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شریف برادران نے اقتدار کو خاندانی تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنا لیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ تمام کالعدم تنظیمیں نام بدل کر سرگرم عمل ہیں، حکومت نے نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، جمہوریت کے نام پر تاجر اور لٹیرے اقتدار میں آگئے ہیں، ملک میں جمہوریت نہیں مافیا راج ہے، سینیٹ کے انتخابات کے نام پر مویشی منڈی لگی ہوئی ہے، سینیٹ الیکشن نے جعلی جمہوریت کو ایکسپوز کر دیا ہے، نابینا افراد کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ شرمناک ہے، شریف برادران نے اقتدار کو خاندانی تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنا لیا ہے، حکمرانوں نے ملک کو غیر ملکی قرضوں کے عوض گروی رکھا دیا ہے، جمہوری نظام کی تکمیل کیلئے بلدیاتی الیکشن ناگزیر ہے، جمہوری حکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مذاق بن کر رہ گیا ہے، موجودہ نظام کینسر زدہ ہے، نون لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لاکھوں بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں، 338 پاکستانیوں کے 100 بلین ڈالر کے بیرونی اکاونٹس کی چھان بین ہونی چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے سہ ماہی تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران حکومتی طاقت کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں، موجودہ جمہوری حکومت آمرانہ رویوں میں آمروں سے بھی آگے ہے، بڑی پارٹیوں کے سربراہ ملک چراگاہ، پارٹیوں کو ذاتی جاگیر، ممبران اسمبلی کو غلام اور کارکنوں کو مزارع سمجھتے ہیں، پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت مسلط ہے، ہارس ٹریڈنگ شروع کرنے والے آج اسے ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، حکمران زیادہ سے زیادہ دولت سمیٹ کر اسے بیرون ملک منتقل کرنے کی پالیسی پر چل رہے ہیں، حکمرانوں کی جیبیں بھرتی جا رہی ہیں اور قومی خزانہ خالی ہوتا جا رہا ہے، قوم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے، حکومت کو من مانی کرنے کا موقع دینا اپوزیشن نے اپنا جزو ایمان بنا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 444661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش