0
Friday 6 Mar 2015 21:03

شام میں النصرہ فرنٹ کے سربراہ فضائی کارروائی میں ہلاک

شام میں النصرہ فرنٹ کے سربراہ فضائی کارروائی میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دمشق میں شامی فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو حمام الشامی مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں شامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فاروق الثوری کے نام سے پہچانے جانے والے ابو حمام الشامی ہلاک ہو گئے، جو النصرہ فرنٹ کے سربراہ بھی تھے۔ شامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے رہنماؤں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ادلیب صوبے میں اکھٹے ہوئے تھے اور منصوبہ بندی میں مصروف تھے، بمباری میں ہلاک ہونے والے الشامی کا تعلق دمشق سے تھا، جو النصرہ کے جنرل ملٹری کمانڈر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ النصرہ 2012 میں اس وقت منظرعام پر آئی جب اس نے انٹرنیٹ پر ایک پیغام کے ذریعے دمشق اور حلب میں خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 445376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش