0
Saturday 14 Mar 2015 07:00

مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 13 مارچ 2015ء بروز جمعۃ المبارک شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے انچولی کراچی میں ملاقات کرکے تنظیمی حوالے سے ہدایات و رہنمائی لی۔ علامہ ساجد نقوی نے جے ایس او طالبات پاکستان کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہ طالبات کی تنظیم ہے اوراسکا ہدف تعلیم ہونا چاہیئے، اسے سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھا جائے، طالبات کی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے، یونیورسٹیز اور کالجز کی لڑکیاں اپنی یونیورسٹیز کی پالیسی کے مطابق اپنے اداروں میں اپنا کردار ادا کریں، اداروں کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے اور اگر ادارہ تنظیمی سرگرمیوں کی اجازت نہ دے تو اس سے اجتناب کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تنظیم میں شمولیت کے بعد سب سے پہلا کام انکی تربیت کا ہے، اس حوالے سے معلمات، یونیورسٹیز اور کالجز کی لیکچررز سے رابطے کرکے تربیتی پروگرام رکھے جائیں، کسی پر اپنے رائے مسلط نہ کی جائے، تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی جائے، اہداف و مقاصد بتائے جائیں، زور نہ ڈالا جائے۔ ایس یو سی کے سربراہ نے جے ایس او طالبات پاکستان کی گذشتہ تین ماہ کی کاکردگی اور دورہء سندھ پر خوشی کا اظھار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔ مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی کا کہنا ہے کہ قائد محبوب کی ہدایات ہمارے لئے زریں اصول ہیں، جن سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ہم کراچی کے بعد سندھ کے دیگر علاقہ جات کا بھی دورہ کریں گے اور علامہ ساجد نقوی کا پیغام ملک کے گوشے گوشے میں پھلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 447241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش