0
Saturday 14 Mar 2015 13:03

ترکی، داعش میں شمولیت کے خواہاں 16 انڈونیشی گرفتار

ترکی، داعش میں شمولیت کے خواہاں 16 انڈونیشی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں انڈونیشیا کے 16 شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا جو داعش میں شامل ہونے کیلئے سرحد عبور کرکے شام جا رہے تھے، گرفتار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان افراد کو سرحدی قصبے سے حراست میں لیا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کب گرفتار کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ایک تفتیشی ٹیم ترکی بھیجی جا رہی ہے۔ قبل ازیں حکام نے بتایا تھا کہ یہ افراد ایک سیاحتی گروپ کیساتھ ترکی گئے اور وہاں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا کے پانچ سو سے زائد شہری داعش کی صفوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد ترکی کے راستے شام پہنچ رہی ہے اور داعش یا دوسرے جنگجو گروپوں میں شامل ہورہی ہے۔ ان غیرملکیوں کے بارے میں اس خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے آبائی ممالک کو لوٹنے کے بعد حملے کرسکتے ہیں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوّث ہو سکتے ہیں۔ حال ہی میں تین برطانوی لڑکیاں ترکی سے سرحد عبور کرکے شام پہنچی تھیں اور وہ داعش میں شامل ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 447312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش