0
Monday 22 Nov 2010 14:29

اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،گاڑی سے بارود سے بھرے7 کارٹن برآمد،خاتون گرفتار

اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،گاڑی سے بارود سے بھرے7 کارٹن برآمد،خاتون گرفتار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔گاڑی سے ایک سو تیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے آئی جے پرنسپل روڈ پرنکا ٹول پلازہ میں چیکنگ کے دوران گاڑی سے سات کارٹن دھماکہ خیز مواد اپنے قبضے میں لے لیا۔گاڑی میں سوار امتری بی بی نامی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا،جس کا تعلق پشاور سے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق امتری بی بی پیسے لے کر بارودی سامان لیجانے کا کام کرتی ہے۔ڈی ایس پی جمیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ بارودی سامان بم بنانے میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
جنگ نیوز کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں آئی جے پرنسپل روڈ پر ایک گاڑی سے بارود سے بھرے7 کارٹن برآمد ہوئے ہیں،بارود کا وزن 130 کلو گرام ہے۔ایس پی انڈسٹریل ایریا اسلام آباد جمیل ہاشمی کے مطابق بارود پشاور سے راولپنڈی راجہ بازار لایا جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق برآمد ہونیوالا بارود پٹاخوں کیلئے استعمال ہوتا ہے جس کو بم بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایک خاتون امتری بی بی کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 44823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش