0
Wednesday 18 Mar 2015 14:39

کراچی، اسکول کے باہر دستی بم حملہ، دہشتگردوں کا پھانسیاں روکنے کیلئے دھمکی آمیز خط

کراچی، اسکول کے باہر دستی بم حملہ، دہشتگردوں کا پھانسیاں روکنے کیلئے دھمکی آمیز خط
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دہشت گردوں نے اسکول کے باہر دستی بم سے حملہ کر دیا، دہشت گردوں پھانسیاں روکنے کے لیے دھمکی آمیز خط بھی پھینکا۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی اسکول کے باہر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے دھماکے سے علاقے میں خواف و ہراس پھیل گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے وقت اسکول میں تدریسی عمل جاری تھا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی خوفزدہ والدین پریشانی کے عالم میں بچوں کو لینے پہنچ گئے۔ واقعہ کے بعد اسکول میں افرا تفری پھیلنے کے باعث چھٹی کر دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم پانچ سو گرام وزنی تھا۔ گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد اسکول بم حملے میں مماثلت ہے۔ دہشت گردوں نے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکا ہے جس میں لکھا ہے کہ پھانسیاں روک دی جائیں، پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 448348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش