0
Thursday 26 Mar 2015 12:49

حالیہ برسوں میں کوئی نیا غیرملکی سرمایہ کار پاکستان نہیں آیا

حالیہ برسوں میں کوئی نیا غیرملکی سرمایہ کار پاکستان نہیں آیا
اسلام ٹائمز۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے یہ تسلیم کیا ہے کہ پچھلے چند سالوں میں کوئی ایک غیرملکی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ میں داخل نہیں ہوا ہے، اس کی وجہ کاروبار کے لیے ناسازگار ماحول، حکومتی پالیسیوں کا عدم نفاذ اور سیکورٹی خدشات ہیں۔پریس کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران او آئی سی سی آئی کے صدر عاطف باجوہ نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کاروباری ترغیبات تسلی بخش ہیں، لیکن غیرملکی سرمایہ کار گریز کر رہے ہیں اور صرف موجودہ سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے آپریشنوں کو توسیع دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے حال ہی میں رپورٹ دی ہے کہ 61 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں کی گئی، جو ملکی جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر بھی نہیں تھی اور پاکستان کی صلاحیت اور ماضی کی کارکردگی سے خاصی کم تھی۔

عاطف باجوہ نے کہا کہ حالیہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری خاصی کم رہی، اس کے باوجود او آئی سی سی آئی کے موجودہ اراکین کی پاکستان میں سالانہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالرز سے زیادہ ہے، جس میں 2007-08ء کے بعد سے خاصی کمی آئی تھی، یاد رہے کہ یہ سرمایہ کاری اس وقت 5.5 ارب ڈالرز سالانہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ 196 غیرملکی سرمایہ کار 35 ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں، جو پاکستانی معیشت کے چودہ اہم شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 450122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش