0
Monday 30 Mar 2015 09:00

ضمنی انتخابات، بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار لیا

ضمنی انتخابات، بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار لیا
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار لیا۔ ذرائع کے مطابق ایل اے 3 میں ضمنی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود، پیپلز پارٹی کے چوہدری اشرف، جماعت اسلامی کے انجینئر نعمان اکرم اور آزاد امیدوار اعجاز احمد رضا مدمقابل آئے تاہم اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہوا۔ غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود 15 ہزار691 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف 12 ہزار 811 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا جب کہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر حلقے کے 81 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 450823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش