0
Monday 6 Apr 2015 09:18

یمن صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

یمن صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ یمن میں فوج بھیجنے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دن گیارہ بجے ہو گا، تحریک انصاف آٹھ ماہ بعد اسمبلیوں میں واپس آ گئی اور مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔ یمن بحران اور سعودی عرب فوج بھیجنے کے معاملے پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے خارجہ پالیسی کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی بار کسی بیرونی جنگ سے متعلق فیصلہ سازی پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سے فوجی مدد مانگنے کے بعد سیاسی قیادت مخمصے کا شکار ہے تاہم حکومت سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں برادر اسلامی ملک کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر بلائے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سعودی عرب فوج بھیجے سے متعلق کوئی اہم فیصلہ متوقع ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں اس حوالے سے ایک قرارداد بھی لا سکتی ہیں جسے متفقہ طور پر پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ کسی بین الاقوامی تنازعے یا ایشو پر بلایا جانے والا یہ منفرد اجلاس ہو گا، جس میں سیاسی قیادت خارجہ پالیسی کا متفقہ طور پرتعین کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 452186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش